’’معاشی دباؤ میں بہترین بجٹ پیش کرنے پر پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے‘‘

’’معاشی دباؤ میں بہترین بجٹ پیش کرنے پر پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کہتے ہیں ناساز حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ معاشی دباؤ کے باجود بہترین اور متوازن بجٹ تیار کرنے پر پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ پی ٹی آئی حکومت عوام کی خوشحالی کیلئے انتھک محنت کر رہی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت تین مراحل میں ایک لاکھ 70 ہزار مکانات کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

میاں محمود الرشید نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ کا 35 فیصد حصہ مختص کیا جانا ایک احسن اقدام ہے، جس سے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر بجٹ میں مختلف شعبوں کیلئے مختص رقوم کا شفاف انداز میں استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر ہاؤسنگ کا مزید کہنا تھا کہ سابق ادوار میں خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا اور وسائل کو نمائشی منصوبوں پر پانی کی طرح بہایا گیا لیکن پی ٹی آئی حکومت عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے۔