ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر ہاوس: عید سے قبل پنجاب کی نگران کابینہ میں توسیع

گورنر ہاوس: عید سے قبل پنجاب کی نگران کابینہ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: عید سے ایک روز قبل پنجاب کی نگران کابینہ میں توسیع کر دی گئی۔ پنجاب کے مزید چار وزاء سے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے حلف لیا۔ نئے وزراء میں سعید اللہ بابر،سردار تنویر الیاس، میاں نعمان کبیر اور اورچوہدری فیصل مشتاق شامل ہیں۔

گورنر ہاوس میں ہونے والی تقریب میں نگران وزیر اعلی پنجاب پروفسیر حسن عسکری چیف سیکرٹری پنجاب اکبردورانی، آئی جی پنجاب سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگران صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کی حلف اٹھانے والے نئے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دی گئی۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کا نگران سیٹ اپ مکمل طور پر غیرسیاسی اور غیر جانبدار ہے۔ شفاف منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کرانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ ہم غیر جانبدار رہ کر عام انتخابات کرائیں گے اور اس ذمہ داری کو فرض سمجھ کر ادا کریں گے۔