ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے کرنسی نوٹس کی بلیک میں دھڑلے سے فروخت جاری

نئے کرنسی نوٹس کی بلیک میں دھڑلے سے فروخت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:عید الفطر میں چند گھنٹے باقی، اسٹیٹ بنک کی بلڈنگ کے سائے میں نئے کرنسی نوٹس کی بلیک میں دھڑلے سے فروخت جاری، نئے نوٹ 200 سے 400 روپے اضافے کے ساتھ فروخت ہوتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:چاند رات پر ٹریفک اہلکاروں کی عید ہوگئی 

 سٹی 42 ذرائع کے مطابق عیدالفطر پر ہر سال اسٹیٹ بنک شہریوں کو نئے کرنسی نوٹس کی فراہمی کے دعوے کرتا ہے ۔ اس سال بھی یہی دعوی کرکے اسٹیٹ بنک کی جانب سے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا گیا لیکن شہری اس سروس سے مستفید نہ ہو سکے۔ بنکوں سے نئے نوٹ نہ ملنے کے باعث شہری اسٹیٹ بنک کے باہر زائد قیمت میں نئے نوٹ خریدتے رہے۔

اسٹیٹ بنک کے باہر 10 روپے والے نئے نوٹوں کی کاپی 200 روپے اضافی میں فروخت ہورہی ہے جبکہ 20 روپے والی نئے نوٹوں کی کاپی 350 روپے میں جبکہ 100 روپے کے نئے نوٹوں والی کاپی 400 روپے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ عید پر بچوں کو نئے نوٹوں سے عیدی دینی ہوتی ہے اس لئے نئے کرنسی نوٹ زائد پیسوں میں خرید رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بنک کی ایس ایم سروس تو بے سود رہی کیونکہ بنکوں سے نئےنوٹ نہیں ملے۔ اسلئے زائد پیسے دے کر نئے کرنسی نوٹ خرید رہے ہیں۔