ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پسند کی شادی کرنے پر خاتون کو قتل کردیا گیا

 پسند کی شادی کرنے پر خاتون کو قتل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: سبزہ زار کے علاقے جمیل ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 24 سالہ تنسات بی بی کو اس کے سوتیلے بھائی ولی اور کزن محمد علی نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے 21 جون کو پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزموں کو رنج تھا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں، واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔