ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتی روبکار میں تاخیر، پرویزالہی کی رہائی لٹک گئی

عدالتی روبکار میں تاخیر، پرویزالہی کی رہائی لٹک گئی
کیپشن: Choudhary Pervaiz Elahi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساحی : پرویز الہیٰ کی رہائی آج نہیں ہوگی۔ عدالتی روبکار میں تاخیر سے پرویزالہی کی رہائی لٹک گئی۔

آئی جی جیل کے مطابق سرکاری وقت سے تاخیر پر روبکار پہنچنے کی وجہ سے پرویز الہیٰ کی رہائی اب پیر کو ہوگی۔

روبکار پہنچنے تک قیدیوں کوبیرکس میں بند کرکے لاک اپ کردیا گیا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل بھی دفتر سے روانہ ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے آج رہائی کے تمام امکانات ختم ہو گئے۔

اس سے قبل جیل حکام کےرویے پر پرویز الہی کےوکیل عامر سعید راں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روبکار ملنے کےبعد جیل حکام کسی کو جیل میں نہیں رکھ سکتے۔ اگر پولیس کسی کو رات کو پکڑتی ہے تو جیل منتقل کیاجاتا ہے۔ کیا صرف جیل میں جانے کا وقت ہوتا ہے آنے کا کوئی وقت نہیں۔