ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسجینڈر ایکٹ سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج 

 ٹرانسجینڈر ایکٹ سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج 
کیپشن: Supreme Court of Pakistan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹرانسجینڈر ایکٹ سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے کیے گیے فیصلے کو  سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی طرف سے ایکٹوسٹ نایاب علی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں وفاقی شرعی عدالت کا 19 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ 

واضح رہے کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت انسانی حقوق سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔