پرویز الہیٰ کو نامعلوم مقدمات، زیر التوا انکوائریوں میں گرفتاری سے روکنے کا تحریری فیصلہ جاری

 پرویز الہیٰ کو نامعلوم مقدمات، زیر التوا انکوائریوں میں گرفتاری سے روکنے کا تحریری فیصلہ جاری
کیپشن: Choudhary Pervaiz Elahi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا.

تفصیلات کےمطابق جسٹس محمد امجد رفیق نے پرویزالہیٰ کی درخواست پر 13 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ ہائیکورٹ نے پولیس اور اینٹی کرپشن کو پرویز الہیٰ کو نامعلوم مقدمات کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے پرویز الہیٰ کو زیر التوا انکوائریوں میں بھی گرفتار کرنے سے روک دیا۔ 

عدالت نےپرویز الہیٰ کو غالب مارکیٹ میں درج مقدمہ  نمبر 1150 میں بھی حفاظتی ضمانت دیدی، اس کے علاوہ عدالت نے پرویز الہیٰ کو عدم پیروی پر خارج ہونیوالے مقدمہ حفاظتی ضمانت کیلئے مہلت دیدی۔ عدالت نے  انٹی کرپشن گجرات کی ایف آئی آر نمبر 5/23  میں بھی حفاظتی ضمانت دے دی۔  چوہدری پرویز پرویز الٰہی کو تھانہ غالب مارکیٹ، لاہور کی ایف آئی آر نمبر 1150/23 میں بھی حفاظتی ضمانت دے دی گئی۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو پچاس، پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دس دن کے لیے حفاظتی ضمانت دی۔ 

واضح رہے کہ حفاظتی ضمانتیں جیل سے چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کے دن سے دس دن کے لیے دی گئی ہیں۔ 

عدالت کے فیصلے کے مطابق پولیس کی وقفے وقفے سے مختلف کیسوں میں گرفتاری اور الگ الگ تفتیش زندگی اور آزادی کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔  گرفتاری کے بعد گرفتاری کا بے جا عمل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مقصد کی روشنی میں نہیں تولا جا سکتا۔  بلکہ اس کیس میں نیت سے زیادہ عمل بتا رہا ہے۔مناسب مواد اور معلومات کے بغیر گرفتاری میں تیزی عدالت عظمی کے احکامات کی نفی ہے۔ کسی کو قید میں رکھنے کی دھمکی کے ساتھ بند رکھنا یہ مقصد واضح کرتا ہے کہ کسی مبینہ جرم کا جبری اعتراف درکار ہے۔  ناانصافی کے خلاف مزاحمت کرنے والے بیرونی دنیا میں دوستوں،  رشتے داروں اور لوگوں کی حمایت پر انحصار کرتے ہیں۔اسلیے قید بالخصوص غیر قانونی قید انہیں بیرونی دنیا سے الگ کر دیتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسی قید انہیں اتنی بری طرح توڑتی ہے کہ وہ اپنی صحت اور سب سے زیادہ اپنے خاندان کو خطرے سے بچانے کے لیے سب کچھ قبول کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ مختلف کیسوں میں گرفتاری کے بعد گرفتاری بنیادی حقوق کی نفی کے مترادف ہے۔

عدالت نے تھانہ غالب مارکیٹ کے مقدمے میں بھی پرویزالہی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔تھانہ غالب مارکیٹ کے مقدمے میں پرویز الہی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی گئی۔