حسن علی : وزیر اعظم شہباز شریف کی جہانگیر ترین کے گھر آمد ، شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔
شہباز شریف نے عالمگیر ترین مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شہباز شریف اور سیلمان شہباز نے علی ترین سے بھی اظہار افسوس کیا ۔
استحکام پاکستان پارٹی کی سینیر قیادت عون چوہدری، نعمان لنگڑیال و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔