مارگلہ ٹریل تھری پر ریپ کے الزام کی تفتیش کا نیا موڑ

Islamabad Police trail three rape case investigation, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ مارگلہ ٹریل تھری کے واقعہ میں متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس ترجمان نے مارگلہ ٹریلز کو محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدعیہ اور ملزم کے مابین دوستی تھی۔ لڑکی اب پولیس سکے ساتھ تعاون کرنے سے گریزاں ہے اور ملزم کی تفصیلات مہیا نہیں کیں۔

پولیس کے مطابق مارگلہ ٹریلز محفوظ ہیں جن کی ڈرون سے نگرانی اور موثر گشت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔ پولیس مقدمہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش عمل میں لائے گی۔

واضح رہے کہ 13 جولائی کو اسلام آباد کے مارگلہ ہلز میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا تھا جس کے مطابق نعمان نامی شخص نے شیخوپورہ کی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر راولپنڈی بلایا اور انٹرویو کے بہانے ٹریل تھری تک لے کر چلا گیا جہاں گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔