محرم میں امن کےلئے کیلئے علماء کرام کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،محسن نقوی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محرم میں امن کےلئے کیلئے علماء کرام کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، محسن نقوی

علی رامے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیر صدارت اتحادبین المسلمین کمیٹی پنجاب کا اجلاس ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے ستر سے زائد جید علماء کرام کی شرکت کی۔

 اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا گیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اسکے علاوہ فیصلہ کیا گیا کہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا اجلاس سال میں کم از کم 4 مرتبہ ہوگا۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اتحاد بین المسلمین کے فورم کو فعال اور مضبوط ہونے سے علماء کرام اور حکومت کے درمیان اشتراک کار بہتر ہوگا، علماء کی خدمات کی قدر کرتے ہیں، مذہبی جذبات کا احترام ضروری ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ پُرامن پاکستان کیلئے علماء سمیت سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

 اجلاس میں سویڈن میں توہین قرآن اور بائبل کو جلائے جانے کی اجازت کے عدالتی فیصلے اور اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل میں اسرائیل کی طرف سے پاکستان کے بارے میں ہرزہ سرائی کی مذمت بھی کی گئی۔

 مذکورہ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات اور فوجی تنصیبات پر حملو ں کی شدید مذمت کی گئی۔

 اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ علماء امن کی کاوشوں میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، امن و امان کیلئے فراخدلی کا مظاہرہ بے حد ضروری ہے۔

 اجلاس میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علماء کرام اور مشائخ عظام نے تجاویز بھی پیش کیں جس پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام تجاویز کو خود نوٹ کیا اور قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔