اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، خواجہ آصف

Khwaja Asif warns Afghanistan about the consequences of the policy of allowing the terrorists hide inside Afghanistan, City42
کیپشن: افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کےحوالہ سے سخت بیان دیتے ہوئے وزیر افاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، خواجہ آصف:فوٹو:فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا۔

ٹویٹر پر اپنے تازہ ٹویٹ پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان میں پاکستانی فوج پر مسلسل حملے کرنے والے دہشتگردوؓں کو پناہ گاہیں مسیر ہونے کے دیرینہ مسئلہ پر سخت زبان میں افغانستان کو تنبیہہ کی کہ یہ صورتحال مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ "افغانستان ھمسایہ اور برادر ملک ھونے کا حق نہیں ادا کر رہا اور نہ ھی دوہا معاہدے کی پاسداری کر رہا ھے. 50/60 لاکھ افغانوں کو تمام تر حقوق کےساتھ پاکستان میں 40/50 سال پناہ میسر رہی. اسکے بر عکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دھشت گردوں کو افغان سر زمین پہ پناہ گائیں میسر ہیں. یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی. پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنے تمامتر وسائل بروئے کار لاۓگا انشاءاللہ"