دریائے ستلج میں بہاولپور اور بہاولنگر کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ

دریائے ستلج میں بہاولپور اور بہاولنگر کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: دریائے ستلج میں بہاول پور اور  بہاول نگر کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے، ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد و اخراج 14 ہزار 221 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ وہاڑی ضلع کی حدود میں دریائے ستلج معمول کے مطابق بہہ رہا ہے جب کہ جسڑ کے مقام پر دریائے راوی کے پانی کی سطح میں کمی جاری ہے جہاں پانی کا بہاؤ 24 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے، نالہ بئیں میں پانی کابہاؤ 234 اورنالہ ڈیک میں 220 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ 

ادھربالائی علاقوں سے بارشوں کا پانی سندھ میں داخل ہونے سے بیراجوں پر پانی کی صورتحال نارمل ہوگئی ہے، سیلابی ریلہ 6 سے 7 روز میں سکھر بیراج پہنچے گا لیکن سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے جب کہ کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔

جھنگ میں دریائی پٹی کے ساتھ کھڑی فصلیں پانی کی زد میں آگئی ہیں، دریائے چناب میں جھنگ کے مقام پر سیلابی ریلے کے بہاؤ میں کمی آنے لگی، دریائے راوی میں نارووال سے سیلابی ریلہ گزرگیا جب کہ پانی کے بہاؤ میں کمی جاری ہے۔