ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں مسلسل بارش، ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا

ڈینگی،نشتر کالونی،شالامار،مریض رپورٹ،سٹی42
کیپشن: ڈینگی،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)شہر میں مسلسل بارش، ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا،نشتراورشالامارمیں ڈینگی کے 2 نئے مریضوں کی تصدیق،24گھنٹے کے دوران 236 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد،محکمہ صحت کی مچھروں کو تلف کرنے کیلئےسرگرمیاں جاری ہیں۔
حالیہ بارشوں کے باعث شہر میں ڈینگی وائرس کا خطرہ شدت اختیار کر گیا ہے ۔ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نشتر زون اور شالامار زون سے ڈینگی بخار کے ایک ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے ۔

محکمہ صحت کی ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کی جانب سے مزید 236 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا جسے تلف کر دیا گیا ۔ حالیہ بارشوں کے پیش نظر مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے سرگرمیوں کو تیز کر دیا گیا ہے اور شہریوں سے بھی اپیل کی جارہی ہے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں اور ماحول کو صاف رکھنے میں کردار ادا کریں ۔