ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدھیا پردیش کے وزیراعلی کو ٹھنڈی چائے پیش کرنے پر ملازم کو شوکاز نوںس

مدھیا پردیش کے وزیراعلی کو ٹھنڈی چائے پیش کرنے پر ملازم کو شوکاز نوںس
سورس: pic source times of india
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو ٹھنڈی چائے پیش کرنے پر سرکاری ملازم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے وزیراعلی کو ٹھنڈی چائے پیش کرنے کا یہ واقعہ ضلع چھتر پور کے کھجورا ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ کے مختصر قیام کے دوران پیش آیا۔ اس شوکاز نوٹس میں سرکاری اہلکار سے وزیراعلیٰ کو ٹھنڈی اور غیرمعیاری چائے پیش کرنے پر وضاحت طلب کی گئی تھی۔

یہ سرکاری اہلکار جونیئر سپلائی آفیسر راکیش کنہوا تھے۔ وزیراعلیٰ کے کھجورا ہوائی اڈے پر قیام کے دوران ان کی وزیراعلی کے ناشتے کے انتظام کی ڈیوٹی تھی تاہم جب یہ معاملہ سوشل میڈیا پر منظر عام پر آیا تو لوگوں نے مدھیا پردیش حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا تو شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا۔ 

کانگریس مدھیا پردیش کے ترجمان نریندر سلوجا نے اس واقعے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو راشن بھی نہ ملے اور ایمبولینس بھی نہ ملے لیکن وزیراعلیٰ کو چائے ٹھنڈی نہیں ملنی چاہیے۔