ہیونڈائی کمپنی کی الیکٹرک گاڑی منظر عام پر آگئی

ہیونڈائی کمپنی کی الیکٹرک گاڑی منظر عام پر آگئی
کیپشن: electric vehicle
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہیونڈائی کمپنی نے اپنی پہلی الیکٹرک سیڈان جمعرات کو منظر عام پر لے آئی ہے جس کو  ionic 6 کا نام دیا گیا ہے.

  جنوبی کوریا کے کار سازوں کے مطابق یہ گاڑی ٹیسلا کو مارکیٹ میں سخت ٹکر  دے سکتی ہے ۔Ionic 6  ہیونڈائی کی ان 31 گاڑیوں میں سے ایک ہے جن کو کمپنی 2030 تک متعارف کرانے کا اراداہ رکھتی ہے مگر ان میں سے ایک گا ڑی    ionic 6  جس کو کمپنی  آفیشلی طور پر منظر عام پر لے آئی ہے۔     ہیونڈائی اپنی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا بھی سوچ رہی ہے تاکہ ٹیسلا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ماڈل 3 سیڈان کا مقابلہ کرے سکے۔ 

یاد رہے کہ ٹیسلا کمپنی کا الیکٹرک مارکیٹ میں 22 فیصد شیئر ہے جبکہ ہیونڈائی اور کیا کمپنی کا 13 فیصد ہے  ، ہیونڈائی ionic 6   کی قیمت جنوبی کوریا میں 65 ملین ڈالر تک ہو سکتی ہے ۔کمپنی  نے مزید کہا کہ Ioniq 6  سیڈان الیکڑک مارکیٹ میں اپنی قیمتوں میں بھی اضافہ کر سکتا ہے کیونکہ اس کے مدمقابل کمپنی ٹیسلا نے بھی کئی بار اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ 

  ہیونڈائی کمپنی نے کہا کہ  الیکٹرک سیڈان کی ڈرائیونگ رینج تقریباً 610 کلومیٹر (380 میل) ہوگی جو Ioniq 5 کراس اوور سے تقریباً 30 فیصد زیادہ ہے۔ionic 6  جنوبی کوریا میں اس سال لانچ کی جائے گی جبکہ امریکہ میں اگلے سال کے شروع میں لانچ کر دی جائے گی ۔