(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت نے وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق کا استعفیٰ منظور کرلیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر نے ایاز صادق کا استعفی منظور کیا، ایاز صادق نے 9 جولائی کو وفاقی وزیر اقتصادی امور کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی نے لیگی رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا، فیصل نیازی آج باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔
فیصل نیازی کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا پنجاب اسمبلی میں ایک اور ووٹ کم ہو گیا۔