بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Rain
کیپشن: Rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں بادلوں کابسیرا،کالی گھٹاؤں کی برسات سے موسم سہاناہوگیا، بارش کی بوندوں نے درختوں،پودوں کو نکھار دیا، پارکوں اور گرین بیلٹس کاحسن مزید نکھرگیا۔

 ایم ڈی   واسا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3روز میں لاہو رکے مختلف علاقوں میں 150ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، سب سے زیادہ بارش 14جولائی کو ریکارڈ کی گئی تھی, لاہور میں کہیں بھی بارش کاپانی جمع نہیں ہے ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،بارشوں سےآلودگی کی شرح میں بھی کمی ہوئی ہے۔آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری  رہے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے کہیں سڑکیں زیر آب آگئیں تو  کہیں لینڈسلائیڈنگ کے باعث اہم شاہراہیں بلاک ہو گئیں، 14جون سے جاری مون سون سیزن کے باعث مختلف حادثا ت میں اب تک 177افراد جاں بحق ہو چکےہیں  جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے فی فرد 10لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا  ۔