کورونا کی نئی علامات سامنے آگئیں

Covid 19
کیپشن: Covid 19
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی وبا کورونا سے متعلق کی گئی تازہ ترین تحقیق  میں  وائرس کے نئے ویرینٹس کی کچھ مختلف علامات  سامنے آئی ہیں۔

  برطانیہ میں ہونے والی تازہ ترین تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹس کی علامات پرانے ویرینٹس سے کچھ مختلف ہیں جن میں گلے میں خراش، گلا خراب ہونا  اورگلے میں درد کورونا کی نئی اور  واضح ترین علامات ہیں۔

دوران تحقیق  یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سر درد اور  بند ناک بھی کورونا کی علامات ہیں، اس کے علاوہ کھانسی، چھینکیں، کھردری آواز، تھکاوٹ اور   پٹھوں کا درد کورونا میں عام ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 779 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔