ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹر عثمان قادر نے اپنی شادی کی دلچسپ کہانی سنادی

Usman Qadiar is talking about marriage
کیپشن: Usman Qadiar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لیجنڈری سپنر مرحوم عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے اپنی شادی سے متعلق لب کشائی کردی۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے اہلیہ صوبیہ کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

عثمان قادر نے بتایا کہ 2018 میں صوبیہ سے ایک رشتے دار کی تقریب میں ملاقات ہوئی تھی پھر ان کا نمبر کسی سے لیا اور میسج کیے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب تیسرا میسج کیا تو جواب آیا اور پھر گفتگو کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

صوبیہ کا کہنا تھا کہ میں زیادہ گفتگو کرنے کے خلاف تھی اور چاہتی تھی لیکن اب ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تو شادی کرلینا چاہیے۔

عثمان قادر نے بتایا کہ والد شادی کے خلاف تھے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ میں پہلے اپنے پیروں پر کھڑے ہوجاؤں پھر شادی کروں لیکن میں نے ان سے شادی کے بارے میں بات کی تو وہ رضامند ہوگئے اور کہاں شادی کرنی ہے جاؤ شادی کرلو۔

لیگ اسپنر نے بتایا کہ شادی کے بعد اللہ نے بیٹیوں سے نوازا اور کیریئر کی پروان چڑھتا چلا گیا، بگ بیش کی نمائندگی کی اور پی ایس ایل کھیلا پھر قومی ٹیم میں ڈیبیو کیا۔