ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید  سے قبل اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔

عید  سے قبل اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سرکاری سکولوں میں تعینات سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع، ایجوکیٹرز کی مدت ملازمت آئندہ ماہ  اگست میں ختم ہونا تھی۔
  تفصیلات کےمطابق سرکاری سکولوں میں تعینات سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع  کردی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ اگست میں ختم ہو رہے تھے۔

پنجاب ٹیچرز یونین نے محکمہ سے اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔ سرکاری سکولوں میں 180 سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز تعینات ہیں۔سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ  ایجوکیٹرز 2016 سےسرکاری سکولوں میں کنٹریکٹ پر تعینات ہیں ان کا حق ہے کہ انہیں  مستقل کیا جائے۔