ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صارفین اب بغیر انٹرنیٹ کے واٹس ایپ کن ڈیواسز پر استعمال کر سکتے ہیں؟

صارفین اب بغیر انٹرنیٹ کے واٹس ایپ کن ڈیواسز پر استعمال کر سکتے ہیں؟
کیپشن: Whatsapp new feauture
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک اہم فیچر لانچ  کر دیا۔

دنیا کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ  نے  اپنے صارفین کی آسانی کے لیئے ایک اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے۔واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے اپنی ایک ٹویٹ میں  کہا  کہ ملٹی ڈیوائس فیچر صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے تحت واٹس ایپ فون کے علاوہ چار دیگر ڈیوائسز پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ 

 ول کیتھ کارٹ کے مطابق اگر صارف کے فون پر  انٹرنیٹ  کنیکٹ نہ ہو  تب بھی ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی سہولت موجود ہوگی یعنی اب لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے فون کی ضرورت نہیں ہوگی۔              ان کا کہنا ہے کہ  فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون کے کچھ صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے لیکن آئندہ کچھ دنوں میں ہر کوئی اس فیچر سے مفید ہو سکے گا۔