میڈیکل سٹورز مالکان نے حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی

ٹیکس کیخلاف ہڑتال
کیپشن: میڈیکل سٹور مالکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کیخلاف شہر سمیت ملک بھر میں میڈیکل سٹورز مالکان نے شڑڈاون ہڑتال کردی۔ شہر لاہور کی اکلوتی ہول سیل میڈیسن مارکیٹ لوہاری بند جبکہ ادویات کی ٹریڈ مکمل تعطل کا شکار رہی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر کے میڈیکل سٹورز مالکان ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کیخلاف ڈٹ گئے۔ دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اور شہر کی اکلوتی ہول سیل میڈیسن مارکیٹ لوہاری گیٹ بھی بند رہی۔ جنرل سیکرٹری پنجاب کیمسٹ کونسل ریاض احمد نے کہناتھا کہ حکومت ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس واپس لے۔
لوہاری گیٹ میڈیسن مارکیٹ میں ادویات کی خریداری کی غرض سے آئے میڈیکل سٹورز مالکان نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ سے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا ،حکومت ہوش کے ناخن لے اور ایڈوانس ٹیکس کا نفاذ ختم کرے ۔
پنجاب کیمسٹ کونسل کے اراکین نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹوکن ہڑتال پر کان نہ دھرے ،تو سوموار سے غیر معینہ مدت کیلئے لاہور سمیت ملک بھر کے میڈیکل سٹورز بند کردیں گے۔