غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے والوں کی شامت، ڈی سی نے بڑا حکم دیدیا

مویشی منڈیاں لاہور
کیپشن: ڈی سی لاہور مدثر ریاض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ڈی سی مدثر ریاض کی غیرقانونی طور پر مویشی منڈیاں قائم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت، کہتے ہیں نجی پراپرٹی یا بازار میں غیر قانونی منڈی لگانے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہےضلعی انتظامیہ کی جانب سے صرف مقرر کردہ جگہوں پر جانوروں کی خریدوفروخت کی اجازت ہے۔ کسی نجی پراپرٹی یا بازار میں غیر قانونی منڈی لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ عوام الناس ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ منڈیوں میں جانوروں کی خریدوفروخت کریں-ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے 12 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔

ڈی سی کا مزید کہنا ہے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے منڈیوں میں جانور خریدیں۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو غیر قانونی طور پر قائم مویشی منڈیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔