(عثمان علیم)اراضی ریکارڈ سنٹرز کی تعداد بڑھانے سے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ریونیو جنریشن میں ریکارڈ اضافہ،22 ارب کا ریونیو ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ مالی سال کی نسبت 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹرز سے فرد انتقالات کی مد میں سرکاری خزانے میں 22 ارب روپے سے زائد آمدن ریکارڈ کی گئی، اراضی ریکارڈ سنٹرز کی تعداد میں اضافے سے ریونیو میں بھی اضافہ ہوا ۔
اراضی ریکارڈ سنٹر کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کی بدولت گزشتہ مالی سال 2020-2021 میں تقریباً 4ملین سےزائد افراد کو اراضی ریکارڈ سے متعلق خدمات فراہم کی گئیں، تقریباً 12 لا کھ سے زائد سائلین کو انتقالات کی خدمات فراہم کی گئیں۔
انتقالات کی مد میں سرکاری خزانے کو تقریباً 12 ارب روپے کی آمدن ہوئی،فرد کی مد میں تقریباً 50 کروڑ سے زاہد آمد ن ہوئی،ضلع کونسل فیس کم وبیش 4 ارب روپے جبکہ گین ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس کی مد میں وفاقی حکومت کو تقریبا ً 11ارب روپے کی آمدن ریکارڈ کی گئی ہے, اراضی ریکارڈ سنٹر سے ہونے والی مجموعی آمدن تقریباً 22 ارب روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔