ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عازمین حج کی خدمت کےلیے رو بوٹس کااستعمال

 عازمین حج کی خدمت کےلیے رو بوٹس کااستعمال
کیپشن: Hajj 2021
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دنیا کی عظیم ترین دو مساجد میں مصنوعی ذہانت کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب  دوران حج  جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ، وبائی امراض پر قابو پانے اور عظیم الشان مسجد میں آب زمزم کی تقسیم کے لئے روبوٹس کا استعمال کررہا ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے تحت سخت احتیاطی اقدامات کے دوران سالانہ حج کے لیے مکہ مکرمہ میں تمام طرح کے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

ڈائرکٹر سروسز منصور المنصوری کے مطابق گوگل میپ کے ذریعے پروگرام کردہ نقشوں کے مطابق گرافک مسجد کے اندر روبوٹ چلانے میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا، جس میں مطاف صحن ، المساء اور اس کی تمام سہولیات سمیت مسجد کے تمام حصوں کا احاطہ کیا جائے گا۔اس میں جدید ترین موبائل آٹومیٹک آلات استعمال ہوں گے جو براہ راست مرکزی پروسیسنگ سسٹم اور اسمارٹ ڈیٹا بیس سے منسلک ہیں ، جو اعداد و شمار کو اسٹور کرتے ہیں اور منصوبہ بندی ، آپریشنز مینجمنٹ اور فعال فیصلہ سازی میں اس کا استعمال کرتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer