علی رامے: عید سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں درپیش بڑی رکاوٹ دور، پنجاب حکومت نے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دینے کے لیے صوبائی محکموں کو پرانے بینک اکاؤنٹس سے فنڈ کے اجرا کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مختلف صوبائی محکموں اور اتھارٹیز کی جانب سے ابھی تک نئے بینک اکاؤنٹس نہیں بنائے گئے تھے جس پر محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام صوبائی اداروں کو سرکلر جاری کیا ہے کہ ایسے محکمے جو "آسان" اکاؤنٹ نہیں بنا سکے وہ پرانے اکاؤنٹ سے تنخواہ دے سکتے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کے مطابق عید سے قبل تنخواہ ملازمین کو تنخواہ جلد از جلد دینے کے حوالے مشروط اجازت دی گئی ہے۔
تنخواہوں کے اجرا کے بعد محکموں اور دیگر اداروں کے پرانے آکاونٹس جلد بلاک کردئیے جائیں گے کیونکہ اب صوبائی محکمے نئے "آسان اکاؤنٹ " کے نام سے نے نیشنل بینک میں اکاؤنٹس بنائیں گے۔