(جنید ریاض) ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کے بعد 165 روپے کلو فروخت ہونے لگی،گھریلو سلنڈر 60 روپے اضافہ کے بعد 1950 روپے میں فروخت جاری ،کمرشل سلنڈر 225 روپے اضافہ کے ساتھ 7490 روپے کا ہوگیا۔
تفصیلات کیمطابق ایل پی جی کی قیمت میی 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی سرکاری قیمت 160 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔اضافہ کے بعد مارکیٹ میں گیس 165 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔
گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60 روپےاضافہ1950 میں فروخت کیاجارہا ہے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میی 225 اضافہ کیا گیا جس کے بعد کمرشل سلنڈر 7490 میں فروخت جاری ہے۔چیئر مین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں ایک ہی چیز سستی اس کی قیمت بھی ڈبل ہو گئی،اب قیمت روزانہ کی بنیاد پر بڑھے گی۔لوکل پیداوار میں اضافہ نا گزیر ہے۔انکا کہنا تھا کہ 31 جو لائی کو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ حتمی ہے۔