(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عیدالاضحیٰ پر پابندیوں کا عندیہ دیدیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعدادوشمار بتارہے ہیں کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر آرہی ہے، جب بھی کوئی نیا ویرینٹ آتا ہے تو آسانی سے پھیلتا ہے، موجودہ بھارتی ویرینٹ 50 سے 60 فیصد تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ این سی او سی روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہے اور موجودہ حالات بتا رہے کہ عیدالاضحیٰ بہت محدود پیمانے پر ہو گی، ہماری توجہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں پر ہے، متاثرہ علاقوں میں زیادہ پابندیاں لگائی جائیں گی، عید الاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی، سیاحت کے مقام پر ویکسینیشن والے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
کورونا ویکسین کے سوال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ویکسین 100 فیصد موثر نہیں ہوتی لیکن بہت ضروری ہے کہ تمام لوگوں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگائی جائے، موجودہ ویکسین تمام ویرینٹس پر اثرانداز ہوتی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے کورونا پابندیوں کی تائید کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا فیصلہ بہتر ہے، میں ان فیصلوں سے متفق ہوں کیونکہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
Covid numbers continue to rise
— Faisal Sultan (@fslsltn) July 15, 2021
New cases last 24h = 2545
National positivity = 5.2%
City-wise % positivity - Karachi 19%, Peshawar 9.4%, Islamabad 6.2%, Lahore 3.8%
Use masks (even if you are vaccinated)
Avoid crowds
Vaccinate - over 580,000 doses administered yesterday!
علاوہ ازیں ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 19، پشاور میں 9.4، اسلام آباد میں 6.2 جبکہ لاہور میں 3.8 فیصد ہے، عوام نے ویکسین بھی لگوا رکھی ہے تب تب بھی ماسک پہنیں۔