سٹی 42: ایل ڈی اے نے سترہ جولائی کو بیلٹنگ کی مجوزہ تاریخ پر ایک مرتبہ پھر یوٹرن لے لیا، ایل ڈی اے سٹی کی بیلٹنگ کی نئی تاریخ کیا ہوگی کسی کو معلوم نہیں؟ غیر معمولی التوا سے فائل ہولڈرز کی تعداد 1300 سے بڑھ کر 3000 تک جاپہنچی ۔
ایل ڈی اے سٹی منصوبے میں ناقص پلاننگ کا براہ راست نقصان فائل ہولڈرز کو پہنچنے لگا ،فائل ہولڈرز کے لئے بیلٹنگ کی سب سے پہلی تاریخ گزشتہ سال نومبر میں رکھی گئی۔ بیلٹنگ کی دیگر تاریخیں جنوری ، فروری ، مارچ دو ہزار اکیس میں بھی تجویز کی جاتی رہیں۔ ایل ڈی اے سٹی کی بیلٹنگ کے لئے پہلی تاریخ کے وقت فائل ہولڈرز کی تعداد 1300 تھی غیر معمولی تاخیر سے زمین کم پڑنے جبکہ فائلوں کی تعداد بڑھنے لگی۔
اس وقت چوتھی بیلٹنگ میں فائل ہولڈرز کی تعداد 3000 سے تجاوز کرچکی ہے، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب نے سترہ جولائی تاریخ تجویز کرکے ڈی جی ایل ڈی اے کو پروپوزل بھجوایا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے کو ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی بیلٹنگ کے لئے اراضی کی صورتحال پر مطمئین نہ کرسکے ۔ وائس چئیرمین ایل ڈی اے نے فائل ہولڈرز کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ دینے کے لئے بھی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی بارہ کا کہنا ہے کہ اراضی کی موجودہ صورتحال دیکھ کر جلد بیلٹنگ کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔