ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکنڈری سکول سالانہ امتحان کب ہوگا ،اہم خبر آ گئی

examination hall
کیپشن: examination hall
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)لاہور بورڈ کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول سالانہ امتحان29جولائی سے شروع ہو گا بورڈ حکام نے امیدواران کو رول نمبر سلپس جاری کر دیں۔

  تفصیلات کے مطابق سیکنڈری سکول امتحان میں 300894 امیدواران شرکت کریں گے جس میں 158347 لڑکے اور142547 لڑکیاں شامل ہیں ۔خیال رہے کہ امیدواران کی سہولت کیلئے 866 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

 واضح رہے دانش سکولوں کے طلباو طالبات کے لیے حاصل پور ، چشتیاں ، رحیم یار خاں ، حرنولی پور ، ڈی جی خاں ، فاضل پور اور جند میں ایک ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا۔