ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتےموسم خوشگواررہنےکی پیش گوئی 

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) سو رج نے ایک بار پھر تیور دکھانا شروع کر دیے گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا صبح سویرے  شہر کا موسم معتدل تھا اور سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری تھی تاہم اب موسم خاصا گرم ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہرمیں24 گھنٹوں  کے دوران وقفے وقفے سے بارش  جبکہ رواں ہفتےموسم خوشگواررہنےکی پیش گوئی بھی کر دی ہے۔  آج ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصدریکارڈ کیا گیا۔

 دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی  ہے کہ مون سون کے موسم میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر  پر عمل کریں، خاص طور پر بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں ہر گز نہ جمع ہونےدیں۔  شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔

محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔