(ویب ڈیسک)کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے موذی وبا نے دنیا کے تمام شعبوں کو شدید متاثر کیا ہے پاکستان میں بھی کورونا کے سبب جہاں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا وہیں ملکی معیشت بھی متاثر ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔کورونا24 گھنٹے میں4 زندگیاں نگل گیا جبکہ194نئے کیسز رپورٹ ہوئے اورکورونا مثبت کیسز کی شرح 3.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کورونا مریضوں کے 2545نئے کیسز سامنے آگئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 5.2 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48ہزار 910افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے2545افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 111، سندھ میں 3 لاکھ 51 ہزار 6، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، بلوچستان میں 28 ہزار 588، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 163، اسلام آباد میں 84 ہزار 83 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 52 لاکھ 48 ہزار 785 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 910 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 16 ہزار 373 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 336 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے کورونا کیسز کی تعداد بڑھ گئی جبکہ مثبت کورونا کیسز کی شرح چار فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔