صبا قمر نے مردوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

صبا قمر نے مردوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :پاکستان میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمرکا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم وقت میں اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی بنا پر اپنی اداکاری کا لوہا منوا یا ہے اورپاکستان میں بہت سے یادگار ڈراموں میں ایوارڈ جیتنے کے بعدبالی ووڈ کی ہٹ فلم میں مرکزی کردار ادا کر کے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں۔مشہور اداکارہ نے اس وقت اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جب انہوں نے پا کستان کو درپیش معاشرتی مسائل پرمبنی انتہائی کم وقت میں مگر پُر اثر وڈیوز بنائیں ۔جس پر مداحوں نے مختلف قسم کی رائے دی ہے۔

یوٹیوب چینل کے ساتھ ڈیجیٹل میدان میں اترنے والی صبا قمر کا ’چ شو‘ اپنی نوعیت کی پہلی ویڈیو نہیں، گذشتہ چند روز کے دوران وہ اپنے یوٹیوب چینل پر ’آئسولیشن‘ کے نام سے ایک ویڈیو سمیت کل تین ویڈیوز جاری کر چکی ہیں۔

صبا قمر کی ایک منٹ بھی کم دورانیے کی ویڈیو زمیں انہیں تیزی سے بولتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنی پہلی وڈیو میں انہوں نے عورتوں سے متعلق معاشرتی مسائل پہ بات کی تھی کہ کس طرح عورتوں کو بیاہ کے لیجانے میں سسرال کا مقصد بس ان سے کام لینا ہوتا ہے اور خاندانی لڑکیوں کی تلاش سے پہلے اپنے لڑکوں کے کردار کو پوری طرح نہیں پرکھا جاتاجبکہ شادی کے بعدسسرال کی جانب سے اولاد اور خصوصاً لڑکے کی پیدائش پر زور دیا جاتا ہے جس سے مزید بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔

بعد میں جاری ہونے وڈیو میں وہ بتاتی ہیں کہ کیسے ایک شخص نے ان سے آٹھ سال تک تعلق رکھا اور بعد میں انہیں احساس ہوا کہ شادی تو انہوں نے اپنے خاندان کی لڑکی کے ساتھ کرنی ہے۔اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے وہ اس سماجی رویے پر بھی تنقید کرتی ہیں جو کہتا ہے کہ ’مر جانا لیکن زندگی میں جو پہلا مرد آئے ساری زندگی اسی کے ساتھ گزار دی جائے۔‘

یاد رہے کہ36سالہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر ماڈلنگ سمیت اپنی اداکاری کی بنیاد پر متعدد اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں۔ ' ہندی میڈیم' میں عرفان خان کے ساتھ کردار ادا کرنے والی صبا قمر بالی وڈ کی مشہور فلم میں بھی کام کر چکی ہیں جبکہ قندیل بلوچ کی زندگی پہ مبنی ڈرامہ باغی میں مرکزی کردار نبھا کر بھی ایوارڈاور خوب داد سمیٹی تھی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer