ارطغرل غازی کی بیٹے کے ساتھ کائیٹ سرفنگ

ارطغرل غازی کی بیٹے کے ساتھ کائیٹ سرفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:گزشتہ ایک دہائی سے ترک ڈرامے پاکستان میں دکھائے جا رہے ہیں اور پاکستان کے عوام انہیں دیکھنے کے ساتھ ساتھ خوب سراہتے نظر آتے ہیں ۔ ڈراموں میں اس قدر دلچسپی کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے ان کرداروں کو نبھانے والے اداکاروں کو سوشل میڈیا پر بھی فالو کرنا شروع کیا ہے اور انکے ڈائیلاگ لوگوں کی زبانوں پر ہیں۔

بہت سے کردار ایسے ہیں جو پاکستان میں اپنی بھرپور مقبولیت کے باعث پاکستان میں اپنے نبھائے گئے کردار ہی کے نام سے مشہور ہوئے ہیں ۔انہیں کرداروں میں سے سب سے زیاہ شہرت اور محبت پانے والا کردار ارطغرل  کا ہے جسے پاکستانیوں نے دل و جان سے پسند کیا ہے اوریہ کردار ترک اداکارانجین التان دوزیتان نے نبھا یا ہے ۔


گزشتہ روز ارطغرل  کے نام سے پہچانے جانے والے اداکارانجین التان نے اپنے انسٹاگرام کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی جسے انتہائی تھوڑے وقت میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا اور اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔اس تصویر میں ترک اداکار کو اپنے 4سالہ بیٹے ایمر آرس دوزیتان کے ساتھ کائیٹ سرفنگ  کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس تصویر پہ مداحوں نے بڑی تعداد میں محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دعائیں دی ۔اس قبل بھی ترک اداکار کی اپنے بیٹے کی ساتھ کھیلتے ہوئے وائرل ہونے والی وڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے تھے جس میںا یمر آرس کے چہرے پر رنگ لگے ہوئے تھے۔


خیال رہے کہ 40سالہ انجین آلتان کی شادی 2014میں نیسلیشاہ نامی خاتوں سے ہوچکی ہے اور ان دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ایمر آرس دوزیتان ہے۔

View this post on Instagram

Gururlu Baba...

A post shared by Engin Altan Duzyatan (@enginaltandzytn) on

یاد رہے کہ ترک اداکار انجین آلتان کی مقبولیت میں سب سے زیادہ اضافہ ارتغل ڈرامے کی آمد کے بعد سے ہوا ہے۔ترک ڈرامہ " ارطغرل غازی" پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں ترکی جہاں یہ ڈرامہ تیار کیا گیا تھاکو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔یکم رمضان سے روزانہ نشر کیے جانے والے ڈرامے " ارطغرل غازی" نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور روزانہ ہی نیا ریکارڈ بن کر سامنے آتا ہے اور اس سب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئے دن ترک اداکاروں کے بھی پاکستان اور پاکستان کی عوام کے حق میں بیاناتسامنے آرہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer