ملک کےسینئر آرتھو پیڈک سرجن انتقال کرگئے

 ملک کےسینئر آرتھو پیڈک سرجن انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان میں کورونا کے حملوں میں کمی آ گئی جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا متعدد افراد کی حالت تاحال ٹھیک نہیں، کورونا کے باعث ملک کے سینئر آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر یونس ایچ سومرو انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف کورونا کے مریضوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا تو دوسری جانب مہلک وائرس میں منتلا افراد کی اموات کی خبر بھی سننے میں آرہی ہیں، کورونا وائرس میں مبتلا ملک کے سینئر آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر یونس ایچ سومرو کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یونس سومرو کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ڈیفنس کی مبارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 553 نئے کیس سامنے آنے سے تعداد 88 ہزار 45 ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 276 کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے 17 مزید اموات، کل تعداد 2043 ہوچکی ہیں،اب تک6 لاکھ 11ہزار 506 ٹیسٹ کیے جاچکےہیں، کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 64 ہزار 148ہوچکی ہے،لاہور میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد45 ہزار 514 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں ایک روز میں 67 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 5ہزار386ہوگئی،‏پنجاب میں 2ہزار43 ،سندھ 1ہزار863 ، ‏خیبرپختونخوا 1ہزار114 ،‏اسلام آباد 155،‏بلوچستان 127 اور‏گلگت بلتستان 38 اموات ہوچکی ہیں،ملک میں 2 ہزار165نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔کیسز کی تعداد2 لاکھ 55 ہزار769 ہوگئی۔۔ایک لاکھ 72 ہزار 810 افراد صحت یاب ہوچکے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز21ہزار749 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2ہزار165کیسزپازیٹیووآئے ، ملک میں مجموعی تعداد 2لاکھ 55 ہزار769ہوگئی ، سندھ ایک لاکھ 7 ہزار773 مریضوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پنجاب 88 ہزار45 ، خیبرپختونخوا 31 ہزار1 ،بلوچستان 11ہزار239 اوراسلام آباد میں 14 ہزار315 تعداد ہوگئی۔
ملک بھرکے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 3ہزار727 ہے جن مین سے 339 وینٹی لیٹرپر ہیں آزاد کشمیراوربلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپرموجود نہیں ،اس وقت وینٹی لیٹرزکی تعداد1ہزار 825 ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer