ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کیخلاف جلد از جلد ریفرنس دائر کیا جائے، احتساب عدالت

حمزہ شہباز کیخلاف جلد از جلد ریفرنس دائر کیا جائے، احتساب عدالت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: احتساب عدالت نے نیب کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس جلد ازجلد دائر کرنے کا حکم دے دے دیا، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 جولائی تک توسیع، عدالت کے باہر کارکنوں کی ہولیس سے دھکم ہیل ہوتی رہی۔


تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے سخت سکیورٹی میں انہیں عدالت پیش کیا۔ عدالت نے نیب پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ ایک سال گزر گیا ریفرنس کیوں نہیں دائر کیا جارہا۔

جس پر نیب کے وکیل نے بتایا کہ تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہیں جلد ریفرنس دائر کردیں گے نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا اس کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے تحقیقات بھی کرنی ہیں تاہم وہ ضمانت پر ہیں اس لیے ان سے تحقیقات نہیں ہو پا رہیں۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے نیب نے حمزہ شہباز کو ایک سال سے بغیر ریفرنس کے جیل میں قید کر رکھا ہے۔ وکیل نے کہا کیس کے دیگر ملزمان پیش نہیں ہو رہے لہذا آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کی حاضری معاف کی جائے۔ عدالت نے نیب کو ریفرنس جلد ازجلد دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی ہیشی کے موقع ہر ہولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر موجود تھی عدالت میں حمزہ کے ساتھ ایم ہی اے عزالی سلیم بٹ اور رابعہ فاروقی نے جانے کی نوشش کی پولیس نے ان کو روک لیا اس موقع پر پولیس اور کارکنوں کے درمیان کافی دھکم پیل ہوتی رہی۔


حمزہ کی پیشی پر ہولیس نے ایم اے او کالج سے سول سکرٹریٹ تک کنٹینر لگا کر راستے بلاک کردیئے جس سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔

Shazia Bashir

Content Writer