نوجوان نے ہنی مون کے پیسے ویڈیو گیم پر خرچ کردئیے،پھر کیا ہوا؟

نوجوان نے ہنی مون کے پیسے ویڈیو گیم پر خرچ کردئیے،پھر کیا ہوا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: جب سے کورونا وائرس آیا ہے لوگوں نے ان ڈور کھیلوں کو اپنا لیا ہے،وڈیو اور آن لائن گیمز نے بہت تیزی سے لوگوں کے ذہنوں کو قید کیا ہے،پاکستان میں تو معاملہ خود کشیوں تک آن پہنچا۔جب نوجوان جانیں گنوانے لگے تو پی ٹی اے نے معروف گیم پب جی پر پابندی لگادی ،اب یہ معاملہ عدالت میں ہے جس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔امریکہ میں ایک نوجوان نے اپنی منگیتر سے چوری ہنی مون کے لیے جمع کی گئی رقم سے گیمنگ کمپیوٹر خرید لیا۔

 انڈیا ٹائمز کے مطابق اس نوجوان کی منگیتر نے یہ واقعہ بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر سنایا ہے۔لڑکی لکھتی ہے کہ ہم دونوں نے مل کر اپنے ہنی مون کے لیے 8ہزار ڈالر (تقریباً 12لاکھ روپے) جمع کر رکھے تھے۔ میرا منگیتر گیمز کا بہت شوقین تھا چنانچہ اس نے مجھ سے چوری تمام رقم گیمنگ کمپیوٹر، کمپیوٹر ٹیبل اور کرسی پر خرچ کر ڈالی۔


 
لڑکی لکھتی ہے کہ سب کچھ خریدنے کے بعد وہ مجھے کہنے لگا کہ میں اسے جمع شدہ رقم سے گیمنگ کمپیوٹر خریدنے دوں لیکن میں نے انکار کر دیا۔ وہ بضد رہا جس پر میں نے بالآخر پوچھا کہ اس پر کتنی رقم خرچ آئے گی تو اس نے وہ رقم بتانے سے گریز کرنے لگا۔ اگلے دن مجھے علم ہوا کہ وہ پہلے ہی تمام رقم خرچ کر چکا تھا اور کمپیوٹر وغیرہ خرید چکا تھا۔ میں نے اس کی اس حرکت پر صبر کر لیا لیکن اس کے بعد وہ کمپیوٹر کا ہی ہو کر رہ گیا۔ وہ صرف اسی وقت مجھ سے بات کرتا جب اسے بھوک لگتی تھی۔ اس نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اتنی ہی رقم جلد کما لے گا لیکن کمانا تو دور کی بات، وہ تو گھر میں مجھ سے بھی بات تک نہیں کرتا تھا۔ کئی ماہ تک یہ سب چلتا رہا۔ میں نے بہتیری کوشش کی ہے لیکن اس کا رویہ نہیں بدل رہا۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اب کیا کروں۔ لڑکی کی اس پوسٹ پر کئی صارفین کا کہنا ہے کہ لڑکے کو ایک آخری الٹی میٹم دو اور اگر وہ پھر بھی نہ سدھرے تو اس سے تعلق ختم کر لو۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer