ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی

طلباء کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں بچوں سے اضافی فیسں وصولی پر سکول کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت ہوئی۔عدالت نے پرائیویٹ سکولوں کی پانچ فیصد سے زائد فیسوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ میں بچوں سے اضافی فیسں وصولی پر سکول کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت ہوئی،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے پرائیویٹ سکولوں کی پانچ فیصد سے زائد فیسوں کی اجازت کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا۔عدالت نے ستمبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا.

عدالت کا کہناتھا کہ محکمہ ایجوکیشن نے ذہن ہی استعمال نہیں کیا، 5 سے 8 فیصد فیسیں بڑھانے کی اجازت دینی ہے تو اس کی وجوہات دینی ہوں گی،عدالت نے کیس کی سماعت موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کے لئے طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیرتعلیم داکٹر مرادراس نےپرائیویٹ سکولز کی فیسوں بارے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نجی سکولز کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت برقرار رہے گی.جب تک کورونا کے باعث سکول بند ہیں،فیسوں میں کمی نہ کرنے پر والدین متعلقہ ضلع کے سی ای او ایجوکیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اب تک موصول ہونے والی شکایات میں سے 95 فیصد حل کی جا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور کے ایک سکول میں فیس پوری وصول کی جانے کا انکشاف ہوا تھا،سینٹ پیٹر سکول وارث روڈ میں تین ماہ کی فیس 20 فیصد رعائت کےبغیر وصول کیے جانےپروالدین نےاظہار تشویش کیاتھا،والدین کا کہنا تھا کہ تین ماہ کی یکمشت فیس 20 فیصد رعائت کے بغیروصول کی جارہی ہے۔یکمشت فیس جمع نہ کرانے والے بچوں کےنام خارج کرنے کی دھمکیاں بھی دیں گئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer