صوبہ بھر کے تھانوں میں نصب کیمرے علامتی نکلے

صوبہ بھر کے تھانوں میں نصب کیمرے علامتی نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: لاہور سمیت صوبہ بھر کے تھانوں میں نصب کیمرے علامتی  نکلے، لاہورسمیت پنجاب بھر کے ایس ایچ اوز کے کمروں اورحوالات میں نصب کیمروں کابیک اپ ہی موجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں عوامی شکایات کے حل کے لیے ایس ایچ اوزاور ملزمان کی مانیٹرنگ کے لیے حوالاتوں میں لگائے گئے کیمروں کا کسی بھی حادثے یا واقعہ کا آئی جی آفس کی جانب سے فوٹیج مانگنے پر بیک اپ ہی نہیں ہوتا ۔ ذرائع کے مطابق کیمروں کو متعلقہ ضلع کے سسٹم کیساتھ منسلک ہی نہیں کیا گیا، اس حوالے سے متعلقہ برانچ نے تمام ڈی پی اوزکو15 روزکا بیک اپ رکھنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پربھجوائے گئے مراسلے میں تمام ڈی پی اوزکوہرپندرہ روزبعد کیمروں کے بیک اپ کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیمروں کا بیک اپ نہ ہونے پر متعلقہ افسرکیخلاف کارروائی ہوگی، ذرائع کے مطابق فوٹیج مانگنے پرپتہ چلا کہ کیمروں کا بیک اپ ہی نہیں رکھا گیا تھا، بیک اپ کے بغیر کیمروں کا مقصد پورانہیں ہوسکتا۔

Shazia Bashir

Content Writer