ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل صارفین کیلئے خوشخبری

موبائل صارفین کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  موبائل فون چارج کرنے پر اب 100 کے 76روپے94 پیسے نہیں ملے گے، عدالت نے موبائل کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو عوام سے  اضافی ٹیکس وصول کرنے سے روکا دیا، ابصارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76.94 کی بجائے 88.89 روپے ملیں گے،  موبائل فون  کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کردیا، عدالت نے موبائل کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کردی۔

صارفین سے آپریشنل اور سروسز فیس کی وصولی اب نہیں کی جائے گی،یہ رقم اب  صارفین کو فراہم کی جائے گی، کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے احکامات پر موبائل کارڈز10 فیصد ٹیکس کم کردیا ہے،  آپریشنل اور سروسز چارجز کی مد میں 12 روپے 9 پیسے کارڈ سے منہا نہیں کئے جارہے،اب  صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76.94 کی بجائے 88.89 روپے ملیں گے۔

علاوہ ازیں موبائل  صارفین کو 100 روپے کے لوڈ پر 11.95 روپے کا ریلیف ملے گا۔
 

Shazia Bashir

Content Writer