عرفان قریشی:مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری، پابند سلاسل نے شہر میں لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم کو چارج کردیا۔ این اے135 سے لیگی امیدوار ملک سیف الملوک نے مختلف مقامات پرعوام سے خطاب کیا۔
این اے 135سےلیگی امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ انہوں نے ہنجروال پنڈ، ہجویری ٹاون اور اعوان ٹاون سمیت مختلف مقامات پر اپنے لیڈر ان کی بے گناحی کا کیس خوب لڑا۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کے بعد (ن) لیگ نئی مشکل میں پھنس گئی
پیکوروڈبازار میں عوامی اجتماع سے خطاب میں ملک سیف الملوک کھوکھرکا کہنا تھا کہ عوام نے جمعہ کے روز نوازشریف کے خلاف فیصلوں کی تر دید کر دی ہے۔ پچیس جولائی کوعوام ووٹ کے ذریعے دوبارہ اپنا فیصلہ سنائے گی۔ملک سیف الملوک کھوکھرجہاں اپنےحلقہ کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں وہیں پارٹی لیڈرشپ کی عوام میں مقبولیت برقراررکھنابھی اہم ٹاسک ہے۔