ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

25جولائی کو عوام کا فیصلہ شیر کے حق میں ہوگا: پرویز ملک

25جولائی کو عوام کا فیصلہ شیر کے حق میں ہوگا: پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پچیس جولائی کو شہر لاہور کا فیصلہ میاں محمد نواز شریف کے حق میں ہوگا، نوازشریف کےشیر ہی شیر کو جتوائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ طاہر حنیف اور رانا شوکت کی جانب سے امیدوار این اے ایک سو تینتیس پرویز ملک کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چیئر پرسن شعبہ خواتین مسلم لیگ (ن) شائستہ پرویز ملک سمیت دیگر لیگی رہنما شریک تھے۔

خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف کی دھمکی کام کر گئی، لاہور پولیس نے گھٹنے ٹیک دیئے

شائستہ پرویز ملک کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز ملک کی خاطر واپس آئے، قوم ان کی قربانی کو تسلیم کرتے ہوئے شیر کو ووٹ دےگی جبکہ میاں سلیم کا کہنا تھا کہ حلقے میں شیر کو ووٹ ملے گا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔والٹن روڈ پر نامعلوم افراد نے (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے بینرز کو آگ لگا دی

ناشتے کی تقریب میں چوہدری تنویر نثارگجر، ملک احمد حسن باورفیق گجر، حاجی عبدالرشید، سلیم شاکر، حاجی سردار گجر میاں اجمل اسلم لودھی، مولانا طیب لاہوری، حاجی گلزار کشور باجوہ، شیخ مدثر، رانا نبیل، ڈاکٹر الیاس گل اوررانا ارسلان سمیت دیگر شریک تھے۔