وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےطلبا و طالبات کی سہولت کیلئے ای سروسز موبائل ایپ کا افتتاح کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں طلبا و طالبات کی سہولت کیلئے ای سروسز موبائل ایپ کا افتتاح کردیا۔

 طلبا و طالبات کی سہولت کے لیے ای سروسز موبائل ایپ کی افتتاحٰ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں ڈگری اور رزلٹ کی تصدیق کا عمل آن لائن کیا گیا ہے، پنجاب کے باقی آٹھ بورڈز کو بھی آن لائن کرنے جارہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو یہاں بورڈ میں آنا پڑتا تھا، انہیں پریشانی ہوتی تھی،گھنٹوں لائن میں لگنا پڑتا تھا، فیسوں کے لیے بینک جانا پڑتا تھا، اب ای سروسز ایپ کی بدولت ہم گھر بیٹھے سب کر سکتے ہیں۔

 نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعلیم میں ہم اتنا کام نہیں کرسکے جتنا ہونا چاہیے تھا، ہزاروں سکولز میں سے درجن بھر کا ٹھیک ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

  نگران وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  ارفع کریم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہوسکتا، ڈیجیٹلائزیشن اور آئی ٹی ایجوکیشن کے ویژن کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے کوشاں ہیں، "ارفع ٹیچرچیٹ بوٹ"دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت امیج کو ابھارنے اور ساکھ کو بہتر بنانے میں معاون کردار ادا کرے گا۔

 انہوں نے  کہ ارفع کریم نے آئی ٹی کے ذریعے ملکی ترقی کاخواب آج سے 12سال پہلے دیکھ لیا تھا، دنیا میں ترقی کا راز انفارمیشن ٹیکنالوجی ہے جس کا ادراک ارفع کو بہت عرصہ پہلے ہوچکا تھا، آج کل آئی ٹی کی ترقی کے لئے حکومتیں بہت زور دیتی ہیں لیکن ارفع کو پہلے ہی معلوم تھا۔

  محسن نقوی نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کے لئے استطاعت کے مطابق قابل رسائی بھی ہوگا، "ارفع ٹیچرچیٹ بوٹ"دراصل آرٹیفشل انٹیلی جنس کی دنیا میں پہلے قدم کے مترادف ہے،اس سے بات چیت بھی کی جا سکے گی اور یہ رہنمائی اور آئی ٹی ٹریننگ بھی دے گا۔