ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

 سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا،عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں سات ڈالر کا اضافہ ہوگیا ۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 2075 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت اضافہ ہوا ہے۔

  مارکیٹ رپورٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 17 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام قیمت  386 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 814 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

 یاد رہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کارو باری ہفتے کے پہلے روز امریکی  ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر  280.36 روپے سے کم ہوکر 280 روپے کا ہوگیا۔