برائلر مرغی  کےگوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

 برائلر مرغی  کےگوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید بڑھ گئیں زندہ برائلر کی مرغی میں 16 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے جبکہ گوشت اور انڈوں کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔

 زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 424 روپے جبکہ پرچون قیمت 440 روپے کلو ہو گئی ہے، اسلام آباد میں مرغی 455 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔برائلر مرغی کے گوشت میں 23 روپے اضافہ ہونے سے فی کلو گوشت کی قیمت 638 روپے ہو گئی ہے جبکہ اسلام آباد مرغی کا گوشت 710 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، فی درجن انڈے 402 روپے کے ہو گئے ہیں۔

 مرغی کی فیڈ پر پولٹری ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان رسہ کشی جیسے ماحول میں گذشتہ دنوں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔معاشی بحران اور مہنگائی کے اس دور میں دیگر اشیا خرد و نوش کی طرح پاکستان میں مرغی کی قیمت پہلے ہی کافی بڑھ چکی تھی مگر گذشتہ دو ہفتوں کے دوران فی کلو مرغی کے نرخ میں ڈیڑھ سے دو سو روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔ جبکہ اسی دوران قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 اس سب کے بیچ یہ سوال بھی گونج رہا ہے کہ آخر چکن کے ریٹ کا تعین کس طرح کیا جاتا ہے، وہ کیا عوامل ہیں جو قیمت میں کمی یا بےتحاشہ اضافے کا باعث بنتے ہیں اور کیا چکن کی قیمت کے تعین میں حکومت کا بھی کچھ لینا دینا ہے؟