(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں شدید دھند کی وجہ سے مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 26 شدید زخمی ہو گئے، بس میں 50 افراد سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری بس کوہاٹ سے لاہور جا رہی تھی کہ گوجرانوالہ میں شدید دھند کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 26 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔