سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین، این اے 127 لاہور سے امیدوار اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگرانہیں حکومت ملی تو وہ خود کو جیل سے بچائیں گے،مجھے حکومت ملی تو عوام کو مہنگائی سے بچاؤں گا، میں شہید بھٹو کا نواسہ، شہید بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں، میرا کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں، میرا مقابلہ مہنگائی اور بےروزگاری سے ہے۔
خیرپورمیں پیپلزپارٹی کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئندہ وزیراعظم جیالا ہوگا، جیالا وزیراعظم اور جیالا ہی وزیراعلیٰ ہوگا۔ لاہورکےپرانے سیاستدان آج بھی پرانی سیاست کررہے ہیں۔ پرانے سیاستدانوں کی نفرت کی سیاست نے ملک کو تقسیم کردیاہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم عوامی راج قائم کرنے جارہے ہیں۔ ہمارا راج ہوگا تو نفرت کی سیاست نہیں رہے گی۔ ہم سب کےساتھ ملکر مسائل کا حل کریں گے۔ کوئی سیاسی جماعت ہمارا مقابلہ کرہی نہیں سکتی۔
بلاول بھٹو نے پاکستان کے عوام سے کہا کہ میری حکومت بنائیں ،عوام سے کیے10وعدے پورے کروں گا، حکومت ملی توسرکاری ملازمین کی تنخواہیں دوگنا کردیں گے۔ عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہورمیں سندھ کے معیار کا ایک بھی ہسپتال نہیں ہے۔ ہم حکومت بنانے جارہے ہیں عوامی راج قائم کریں گے۔ کوئی طاقت پیپلزپارٹی کو کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی ۔ پاکستان کو عوام مشکلات سے نکالنے کے لیے میرا ساتھ دیں۔سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے گھر بن رہے ہیں۔حکومت ملی تو ملک بھر میں 30لاکھ گھر بنا کردیں گے۔خواتین کو بلا سود قرضے دیں گے۔کسانوں کیلئے بےنظیر کسان کارڈ لے کرآئیں گے۔مزدوروں کیلئے مزدور کارڈ لے کر آئیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ والے کہتے ہیں18ویں ترمیم ختم کرو۔ن لیگ والے کہتے ہیں این ایف سی ایوارڈ ختم کرو۔ پیسہ اور وسائل ہیں لیکن آپ نے چوری کیے۔ اسلام آباد میں بیٹھے بابو پیسہ نہیں دیتے ان سے پیسہ چھین کر عوام کو دوں گا ۔ وفاقی وزارتوں کو چلانے کے لیے 300 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔میں 17 وزارتیں ختم کرکے 300 ارب روپےکسانوں ، خواتین کو دوں گا ۔حکومت ملی تو عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا۔ عام انتخابات میں خیرپورسے لےکرکراچی تک مجھے تمام سیٹیں دلائیں۔میرے امیدواروں سے کوئی غلطی ہوئی توانہیں معاف کردیں۔ میرے امیدواروں کو جتوائیں ،کام میں کروں گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے خیرپور جلسے میں عوام کا جم غفیر اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام اب کسی بھی سلیکٹڈ راج کو قبول نہیں کریں گے۔@BBhuttoZardari #چنو_نئی_سوچ_کو pic.twitter.com/XV02N9UyaD
— PPP (@MediaCellPPP) January 14, 2024
بلاول نے مزید کہا کہ عوام نے حکومت دی تو اشرافیہ کی سبسڈی بند کر کے پیسہ عوام پر خرچ کروں گا ، ہم نے عوام کو معاشی بحران سے نکالنا ہے۔ملک کو بھٹو ازم کی ضرورت ہے ۔ اکیلا میں کچھ نہیں کرسکتا،آپ کا ساتھ ہوتوکوئی نہیں روک سکتا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام چوتھی بارکسی کو وزیراعظم دیکھنا نہیں چاہتے۔ہم شیر کا شکارکریں گے،ہم ان کو نہیں مانتے۔ عوام کو پتہ ہے جب یہ وزیراعظم بنتا ہے تو کتنا ظالم بن جاتا ہے۔ عوام کے حق پر ڈاکہ مار کر اسے پہلے بھی تین بار مسلط کیا گیا ۔ وہ جب بھی وزیراعظم بنا عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا۔
خیرپور کے عوام نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، چنو کل سے بہتر آج کو، چنو پاکستان کو، چنو نئی سوچ کو@BBhuttoZardari #KhairpurWithBilawal#چنو_نئی_سوچ_کو pic.twitter.com/lVx3cAZws2
— PPP (@MediaCellPPP) January 14, 2024