ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیملٹن ٹی ٹونٹی؛ پاکستان ہار گیا لیکن رضوان کا چھکوں کا ریکارڈ بن گیا

MOHAMMAD RIZWAN, CITY42, T20 FORMATE, Hamilton New Zeeland, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نیوزی لینڈ کےساتھ دوسرے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں پاکستان کی ٹیم تو ہار گئی تاہم  اوپنرمحمد رضوان صرف 7 رنز بنا کر پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والا بیٹسمین بن گئے۔

ہیملٹن ٹی ٹونٹی میچ میں محمد رضوان نے ایک چھکا مارا تو ان کے چھکوں کی مجموعی تعداد 77 ہو گئی اور وہ محمد حفیظ سے آگے نکل گئے جو اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے مارکنے والے بیٹر تھے۔ حفیظ سے پیچھے شاہد آفریدی ہین جس نے 73 چھکے مار رکھے ہیں۔ 

رضوان نے نیوزی لینڈ کے ساتھ دوسرے ٹی ٹونٹی میں چھکا مار کر اپنا ریکارڈ تو بنا لیا لیکن صرف 7 رنز بنا کر وہ آؤٹ ہو گئے اور پاکستان مشکل میں پھنس گیا۔ انکے ساتھی اوپنر صائم ایوب صرف 3 گیندیں کھیل کر ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

اتوار کے روز  میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے صرف 194 رنز بنائے تھے، پاکستان کی ٹیم سابق کپتان بابر اعظم کی 43 گیندوں  مین 66 رنز کی اچھی اننگ کے باوجود میچ نہ جیت پایا۔  بیٹنگ سپیشلسٹ اعظم خان اس میچ میں بھی صرف دو رنز بنا سکے۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی سبقت حاصل کر لی۔

ہیملٹن  میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 173 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں کپتان شاہین آفریدی کوئی وکٹ نہ حاصل کر سکے تاہم انہوں نے13 گیندوں سے 22 رنز ضرور بنا لئے جو کسی کام نہ آئے۔