ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوشیار! کھانے سے دوری موت کا خطرہ

research in American University about Importance of food in human life
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن بھر میں ایک وقت کا کھانا چھوڑنا ہمیں موت کے قریب لے جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی Tennessee یونیورسٹی میں ایک تحقیق کی گئی تھی، جس میں  40 سال سے زائد عمر کے 24 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔اس تحقیق کے نتیجے مین یہ بات سامنے آئی کہ صبح ناشتہ نہ کرنے سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ دوپہر یا رات کا کھانا چھوڑ نے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں کم از کم تین بار خوراک کو معمول بنانا چاہیے۔ اس تحقیق میں ان لوگوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی، البتہ یہ بات ابھی واضح نہیں ہوئی کہ کس وقت کا کھانا چھوڑنے پر موت کا خطرہ بڑ جاتا ہے، ماہرین کے مطابق اس حوالے سے ابھی مزید تحقیقات اور شواہد اکھٹے کرنے کی ضرورت ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل آف دی اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیبیٹکس میں شائع ہوئے، اور ان نتائج سے ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے غذائی عادات اور اموات کے درمیان تعلق کا عندیہ ملتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر