ویب ڈیسک: موٹر سائیکل سوار چلتے ٹینکر کے نیچےآگیا، وائرل ویڈیو نے سب کے دل دہلا دیے۔
تفصیلات کے مطابق آئے روز کئی حادثات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں، لوگوں کی ذرا سی غفلت کسی نہ کسی کی جان لے جاتی ہے، حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک حادثے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
— Shocking Videos (@ShockingClip) December 23, 2022
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی موٹر بائیک میں سامنے سے آتا ہے اورایک طرف کار کھڑی ہوئی ہے،کار والا اچانک کار کا دروزہ کھولتا ہے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار ٹکرا کر ساتھ چلتے ٹرالر کے نیچے آ جاتا ہے۔
ٹرالر ڈرائیور عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقت پربریک لگاتا ہےجس کی وجہ سےموٹرسائیکل سوار کی جان بھی بچ جاتی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والا یہ آدمی خوش قسمت رہا جو سے ٹرالر کے نیچے آنے کے بعد بھی بچ گیا۔